معروف گلوکار کی موت، چونکا دینے والے انکشافات سامنے آ گئے

برطانوی گلوکارلیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ واضح کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لیام پین کی موت تیسری منزل سے گرنے کے باعث ہوئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں اندرونی اور بیرونی چوٹیں آئیں، جو ان کی موت کا سبب بنیں۔ مزید یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ گرتے وقت لیام بے ہوش تھے اور ان کے کمرے میں دو خواتین موجود تھیں۔

خیال رہے کہ31 سالہ لیام پین 16 اکتوبر کی رات ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئے تھے۔پولیس کو ایک کال موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص ہوٹل میں شراب اور منشیات کے نشے میں ہے۔ جب پولیس ہوٹل پہنچی تو انہیں اطلاع ملی کہ ہوٹل کے صحن میں زوردار آواز سنائی دی اور وہاں سے لیام پین کی لاش ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close