ایشوریا رائے کا باڈی گارڈ ماہانہ کتنے لاکھ تنخواہ لیتا ہے؟

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کا شمارکامیاب ترین اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ امیر ترین بالی وڈ شخصیات میں بھی کیا جاتا ہے۔

ایشوریا رائے فلم انڈسٹری کی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو اپنے طرز رہائش کے ساتھ ساتھ سکیورٹی پر بھی ماہانہ لاکھوں خرچ کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں ایشوریا کی حفاظت پر مامور 2باڈی گارڈز کے بارے میں بتایا گیا ہے جن میں سے ایک شیوراج اور دوسرےا راجیندر دھولے ہے جو ہمہ وقت ان کی حفاظت پر مامور رہتے ہیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ایشوریا کے باڈی گارڈز کی حیران کن ماہانہ تنخواہ کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے مطابق شیوراج اورراجیندر دھولے کی تنخواہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سے بھی زیادہ ہے۔

شیوراج ایشوریا کے تکنیکی ماہر ہیں جن کو اداکارہ کئی لاکھ روپے ماہانہ تنخوا دیتی ہیں تاہم ان کی تنخواہ کا مجموعی تخمینہ نہیں بتایا گیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ کے دوسرے باڈی گارڈ راجیندر دھولے ہیں جن کی تنخواہ سالانہ ایک کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔بے انتہا مقبولیت کے باوجود ایشوریا نے 2015 میں باڈی گارڈ شیوراج کی شادی میں شرکت کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close