بڑی بالی وڈ ہیروئن سے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ

بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ تمنا بھاٹیہ کا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زونل دفتر میں بیان لیا گیا۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اداکارہ کا منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ کو مبینہ طور پر ایپ کمپنی کی ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کچھ فنڈز ملے تھے تاہم ان کے خلاف کوئی الزامات نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو بیان دینے کے لیے پہلے بھی بلایا گیا تھا لیکن انہوں نے کام کی وجہ سے طلبی کے سمن کو مسترد کر کے جمعرات کو پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ نے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close