معروف گلوکارہوٹل کی تیسری منزل سے گرکر ہلاک

شہرہ آفاق میوزک پاپ بینڈ ون ڈائریکشن کے مایہ ناز گلوکار لیام پین چل بسے۔خبر ایجنسی کے مطابق بیونس آئرس پولیس نے بتایا کہ لیام پین ارجنٹائن کے دارالحکومت میں واقع ہوٹل کی تیسری منزل سے گرے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے موقع پر ہی ان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

ارجنٹائن میڈیا کے مطابق لیام پین اپنے سابق ون ڈائریکشن بینڈ میٹ نیل ہوران کے کانسرٹ میں شرکت کے لیے بیونس آئرس آئے تھے۔دوسری جانب دی سن اخبار کی رپورٹ کے مطابق گلوکار کی موت کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب وہ اپنے دوسرے سولو البم کو روکے جانے کے بعد مشکل وقت سے گزر رہے تھے۔

ایک قریبی ذرائع نے اخبار کو انکشاف کیا ہے کہ ان دنوں لیام کے لیے حالات بہت مشکل تھے، ان کے سابق مینیجر راجر نے بھی اس سال کے شروع میں انہیں تنہا چھوڑ دیا تھا۔تاہم مداح لیام پین کی یوں اچانک موت پر صدمے میں ہیں اور پولیس ان کی موت کی تحقیقات کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close