شاہ رخ خان کے بابا صدیقی کے جنازے میں شرکت نہ کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

بالی وڈ اسٹارز کے قریب سمجھے جانے والے سیاستدان بابا صدیقی کو چند روز قبل بمبئی میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

سنجے دت، سلمان خان، سہیل خان، پوجا بھٹ، اور بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی دیگر کئی مشہور شخصیات نے سیاستدان بابا صدیقی کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے ان کے جنازے میں شرکت کی۔تاہم، شاہ رخ خان، جن کا ان کے ساتھ گہرا تعلق تھا اور اکثر ان کی شاندار افطار پارٹیوں میں شرکت کرتے تھےوہ اس موقع پر غیر حاضر رہے۔

شاہ رخ خان جو سلمان خان کی طرح بابا صدیقی کے قریب سمجھے جاتے تھے انہوں نے ان کے جنازے میں جانے سے گریز کرنے کا انتخاب کیا۔ویسے تو اداکار ایک فوٹوگرافر کی پریئر میٹ اور فرح خان کی والدہ کی آخری رسومات میں شریک ہوئے لیکن ان کے قریبی ذرائع کے مطابق سیاسی بحثوں سے خود کو بچانے کے لیے بابا صدیقی کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے۔

اداکار کی ٹیم سے میڈیا کے علاوہ شاہ رخ اور بابا صدیقی کے قریبی دوستوں سے بھی کئی بار رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے اس موضوع پر خاموش رہنے کا انتخاب کیا۔شاہ رخ خان نے قتل کے اس پورے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اپنی دوری برقرار رکھی اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کا نام اس میں گھسیٹا جائے۔

اندرونی ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ خان اس ہائی پروفائل کیس سے متعلق اپنے رابطوں کے حوالے سے محتاط ہیں خاص کر اس لیے کہ یہ ایک قتل کا کیس جس کی وجہ سے انہیں غیر ضروری توجہ مل سکتی ہے۔

اس بارے میں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان سیاست دان کے قتل کے کیس میں شامل نہیں ہونا چاہتے کیوں کہ کیس کا تعلق سلمان خان اور کنگ خان سے بھی ہے اور یہ جانتے ہوئے کہ لارنس بشنوئی کا سرکٹ کیسے کام کرتا ہے، شاہ رخ خان نہیں چاہتے کہ ان پر مزید کوئی نقصان ہو۔ اس لیے انہوں نے بابا صدیقی کے جنازے میں شرکت نہ کر کے پورے معاملے میں غیر حاضری کا انتخاب کیا ۔

تاہم شاہ رخ خان کا یہ محتاط انداز ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر تبصرے کرتے ہوئے اداکار کو خود غرض قرار دیا۔صارفین نے کہا کہ سب سے زیادہ خطرہ سلمان خان کو ہے لیکن پھر بھی وہ اپنے دوست کے جنازے میں شریک ہوئے اور دیکھیں شاہ رخ کتنے خود غرض ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close