پاکستانی خوبرو اداکارہ دانیہ انور نے اپنی پہلے طلاق کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔
حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دیے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کسی فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے لیکن پہلی طلاق میرے لیے مشکل تھی۔دانیہ انور نے اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ کہتے ہیں کہ طلاق لے لو یہ آسان ہے لیکن جب طلاق لی تو احساس ہوا کہ یہ میرے لیے مشکل عمل تھا۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب طلاق کا فیصلہ کیا تو اپنے گھر والوں کو نہیں بتایا کہ میں طلاق لے رہی ہوں، مگر جب انہیں اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے مجھے سپورٹ کیا کہ اب میں نے ایک فیصلہ لے لیا ہے تو اس پر پوری طرح قائم رہوں۔
دانیہ انور کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے سکون کے لیے طلاق لی اور مجھے اپنے کسی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔اداکارہ نے اپنے سابق شوہر اور رشتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق سے صرف مجھے سکون نہیں ملا بلکہ میرے ارد گرد کے لوگ بھی سکون میں آ گئے، ابتداً کچھ چیزیں نظر آئیں لیکن سوچا کے وقت کے ساتھ بچے ہونے کے بعد سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن چیزیں ٹھیک ہونے کی بجائے بگڑتی چلی گئیں۔
دانیہ انور نے بتایا کہ سابق شوہر شادی سے پہلے منشات کا عادی نہیں تھا لیکن پھر آہستہ آہستہ منشیات کا عادی ہوتا چلا گیا، نشے کے علاوہ وہ مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنانے لگا۔انہوں نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ منشیات صرف ایک بہانہ ہے، نشے میں بھی انسان کے اندر سے وہی نکلتا ہے جو وہ حقیقت میں ہوتا ہے، میرے لیے اور بچوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا تھا، پھر گھر اور بچوں کی مکمل ذمے داری بھی مجھ پر آ گئی تھی کیونکہ پہلا شوہر کماتا بھی نہیں تھا اور جب اسے پیسوں کی ضرورت ہوتی وہ مار پیٹ شروع کر دیتا تھا۔واضح رہے کہ دانیہ انور مشہور پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے 2016ء میں جیو انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ہیر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔دانیہ انور کے دیگر قابلِ ذکر ڈراموں میں فالتو لڑکی، کہاں تم چلے گئے، بدنصیب، بیچاری نادیہ، حبس، رسمِ دنیا، دھانی اور فتور شامل ہیں۔مداح اس وقت جیو ٹی وی کی مشہور ڈرامہ سیریل جان نثار میں ان کی اداکاری کو بھی بے حد پسند کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں