بگ باس شو میں گدھے کی انٹری، سلمان خان ٹارگٹ بن گئے

بھارت کے مقبول رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 میں گدھے کی اینٹری نے بھارت میں نیا ہنگامہ برپاکر دیا۔

بگ باس کے جاری سیزن میں ’گدھراج‘ نامی گدھے کی اینٹری ہوئی جس کے بعد سے سلمان خان اور بگ باس کیلئے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی جانوروں کے ساتھ سلوک پر اخلاقی سوالات بھی اٹھائے جا ر ہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس کے شو میں گدھے کے استعمال پر سلمان خان کو جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم پیٹا انڈیا نے خط لکھ دیا ہے۔سلمان خان کو لکھے گئے خط میں پیٹا انڈیا نے بگ باس کے گھر میں گدھے کو رکھنے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پیٹا انڈیا کے خط کے مطابق انہیں بگ باس میں گدھے کے استعمال کے حوالے سے کئی شکایات موصول ہوئی ہیں، یہ شکایات درست ہیں جنہیں قطعی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔خط میں پیٹا انڈیا نے زور دیا ہے کہ سلمان خان ریئلٹی شو کے پروڈیوسرز کو شو میں جانوروں کو تفریح کے لیے استعمال نہ کرنے پر قائل کریں۔ ساتھ ہی تنظیم نے گدھے کو دوسرے بچائے گئے جانوروں کے ساتھ پُرامن زندگی گزارنے کیلئے محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔واضح رہے کہ بگ باس کا سیزن 18 سلمان خان کی میزبانی میں رواں ماہ سے بھارتی چینل پرنشر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close