بولی وڈ ’بابا‘ کہلانے والے اداکار سنجے دت نے 65 سال کی عمر میں دل بہلانے کی خاطر اپنی ہی بیوی سے دوبارہ شادی کرکے اہلیہ سمیت مداحوں کو بھی خوش کردیا۔سنجے دت سے قبل بھی متعدد بھارتی اداکار بھی دل بہلانے کی خاطر اپنی ہی بیویوں سے دوسری بار شادی کر چکے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سنجے دت نے اہلیہ منایا دت سے دوبارہ شادی کرلی اور اس حوالے سے اداکار نے اپنے ہی گھر میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اداکار نے اہل خانہ سمیت ہندو پنڈتوں کے سامنے اہلیہ کے ساتھ دوبارہ سات پھیرے لیے اور ایک دوسرے کو مالا پہنائیں اور وہ تمام رسومات ادا کیں جو کہ شادی کے وقت ادا کی جاتی ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی سنجے دت کی اپنی ہی اہلیہ کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دل چسپ تبصرے کیے۔
بعض صارفین نے لکھا کہ دل بہلانے کی خاطر اپنی ہی بیوی اور اپنے ہی شوہر سے دوبارہ شادی کرنے کی حکمت عملی اچھی ہے۔سنجے دت اور منایا دت نے پہلی بار 2008 میں شادی کی تھی، اب انہوں نے ڈیڑھ دہائی بعد ایک دوسرے سے دوبارہ شادی کرلی۔اس سے قبل سنجے دت نے دو شادیاں کی تھیں، جس میں سے ایک شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی جب کہ اداکار کی ایک اہلیہ دماغی کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں