حنا الطاف سے طلاق، آغا علی نے راز کھول دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

آغا علی نےحال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نےمختلف موضوعات پر گفتگوکی،آغا علی نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ زندگی کا کوئی بھی رشتہ ہو جو آپ نے اپنی خوشی سے بنایا ہو تو اسے نبھانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے اور دعا کرنی چاہیے، لیکن اگر پھر بھی آپ کامیاب نہ ہو سکیں تو رشتہ ختم کر دینا چاہیے۔

اداکار نے مزید کہا کہ یہ واقعی بہت مشکل فیصلہ تھا اور زندگی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا اورمیں اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہماری وجہ سے کسی بچے کو مشکلات نہیں اٹھانا پڑیں گی اور میں اس درد کو سمجھ سکتا ہوں کیونکہ میں جب 5 سال کا تھا تو میرے والد کا انتقال ہو گیا تھا۔

یاد رہےکہ آغا علی کی 2020ء میں لاک ڈاؤن کےدوران اداکارہ حنا الطاف کیساتھ شادی ہوئی تھی، 2022ء میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں جنہیں پہلے تو آغا علی نے مسترد کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close