مشہور و معروف گلوکار کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی(پی این آئی)عدنان سمیع کی والدہ 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

گلوکار عدنان سمیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے یہ خبراپنی والدہ کی تصویر ان کی تاریخِ پیدائش کے ساتھ شیئر کی ہے۔ ان کی عمر 77 سال تھی۔عدنان سمیع نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں۔ ہم گہرے غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ وہ ایک ناقابل یقین خاتون تھیں جنہوں نے ہر اس شخص کے ساتھ محبت اور خوشی کا اشتراک کیا جس سے ان کا رابطہ ہوا۔ ہم انہیں بہت یاد کریں گے۔

انہوں نے اپنی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے کہ ’اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـا اِلَيْهِ رَاجِعون‘ اللّٰہ پاک ہماری پیاری ماں کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے، آمین۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close