500 کروڑ کا فراڈ اسکینڈل معروف اداکارہ کو پولیس نے طلب کرلیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے انٹیلیجنس فیوژن اینڈ اسٹریٹیجک آپریشنز یونٹ نے HIBOX ایپ اسکینڈل کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔یہ اسکینڈل مبینہ طور پر 500 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی سے متعلق ہے جس میں سرمایہ کاروں کو روزانہ کی بڑی واپسی کا جھوٹا وعدہ کیا گیا تھا۔ 9 اکتوبر کو ہونے والی اس تفتیش میں اداکارہ کا بیان لیا جائے گا۔

HIBOX موبائل ایپ فروری 2024 میں لانچ کی گئی تھی اور تقریباً 30,000 سرمایہ کاروں کو راغب کیا گیا تھا۔انویسٹرز کو 1 سے 5 فیصد تک منافع کا وعدہ کیا گیا تاہم جولائی میں ادائیگیاں رک گئیں۔ پولیس کو اس معاملے پر 500 سے زائد شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد مکمل تفتیش کا آغاز ہوا۔ریا چکرورتی کا اس معاملے میں شامل ہونا سب کے لیے حیران کن ہے، خاص طور پر اس وقت جب یوٹیوبر الوِش یادو اور کامیڈین بھارتی سنگھ کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close