ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کی ایکشن فلم ’سنگھم اگین‘ کے بارے میں ایک اور دلچسپ اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنے مشہور کردار ’چلبُل پانڈے‘ کی صورت میں ایک اہم موقع پر نظر آئے گے تاہم وہ 7 اکتوبر کو ریلیز ہونے والے ٹریلر میں شامل نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق، سلمان خان نے اس کردار کی شوٹنگ ابھی مکمل نہیں کی ہے اور وہ چند دنوں میں اپنے کیمیو سین کی شوٹنگ کریں گے۔روہت شیٹی کی کاپ یونیورس اور سلمان خان کی موجودگی سے اس دیوالی سینما گھروں میں مزید دھوم دھام متوقع ہے۔’سنگھم اگین‘ میں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون اور ٹائیگر شروف شامل ہیں، اور یہ فلم 1 نومبر کو ریلیز ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں