کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش،نام بھی سامنے آ گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و ماڈل کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ کرن اشفاق اور ان کے دوسرے شوہر حمزہ علی چودھری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی اپنی بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہنے کے لئے 9 مہینے انتظار کیا ہے۔کرن اشفاق نے بیٹی کی تاریخ پیدائش اور نام بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں گزشتہ روز 5 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام “خدیجہ علی” رکھا ہے۔

حمزہ علی چودھری نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اپنی ننھی پری کی پہلی جھلک بھی دکھائی، تصویر میں کرن اشفاق کی ساس نے ان کی نومولود بیٹی کو گود میں لیا ہوا تھا۔شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے کرن اشفاق کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سال 2020 میں ان کے ہاں بیٹے روہام کی پیدائش ہوئی تھی۔کرن اشفاق اور عمران اشرف کے درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی اور طلاق کے تقریباََ ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چودھری سے دوسری شادی کرلی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close