بڑے بھارتی کامیڈی شو کو گندگی پھیلانے کا ذریعہ قرار دے دیا گیا

معروف کامیڈین کپل شرما نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے چھوٹی اسکرین پر اپنی جگہ بنائے رکھی۔ تاہم پروگرام ایف آئی آر کے مصنف امت آریان نے ان کے نئے شو ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ہندوستانی کامیڈی کی تاریخ کا ’بدترین شو‘ اور گندگی پھیلانے کا ذریعہ قرار دے دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں امت آریان کا کہنا تھا کہ ’میں ایک ایسا بیان دینے جا رہا ہوں جو شاید متنازع لگے، لیکن مجھے ایسا بیان دینے کا حق حاصل ہے کیونکہ میں کپل شرما، ککو شردا اور کرشنا ابھیشیک سے زیادہ تجربہ رکھتا ہوں۔‘انکا کہنا تھا کہ ’دی کپل شرما شو‘ بھارتی کامیڈی کی تاریخ کا بدترین شو ہے۔ مرد خواتین کا لباس پہنتے ہیں اور ان کے کردار ہمیشہ نچلی سطح کی باتیں کرتے ہیں۔ خواتین کا احترام کیا جانا چاہیے، لیکن دیکھیں کہ کرشنا ابھیشیک کا کردار کس طرح ہمیشہ تضحیک آمیز باتیں کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’’اگر آپ کپل شرما کے شو کو غور سے دیکھیں تو یہ ان کے نہیں بلکہ معاون کرداروں کی وجہ سے چل رہا ہے۔ انہوں نے نیٹ فلکس پر بھی ایک شو جاری کیا ’کپل شرما: آئی ایم ناٹ ڈن یَٹ‘، لیکن کسی نے اسے نہیں دیکھا کیونکہ کوئی دلچسپی نہیں رکھتا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب لوگ صرف گندگی پھیلا رہے ہیں اور یہ ہمارے گھروں تک پہنچتی ہے۔‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں