معروف اداکارہ چکن گونیا میں مبتلا، ہسپتال میں داخل

بھارتی ماڈل اور اداکارہ ماہی وج کو چکن گونیا کی تشخیص کے بعد ممبئی کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ اداکارہ گزشتہ چند روز سے بہتر محسوس نہیں کر رہی تھیں اور انھیں تیز بخار کے ساتھ جوڑوں میں شدید تکلیف تھی۔

جس کے بعد انھوں نے اسپتال میں معائنے کا فیصلہ کیا جہاں ان میں چکن گونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ وہ اپنے شوز ’بالیکا ودھو‘ اور ’لگی تجھ سے لگن‘ کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close