ماضی کے مشہور بولی وڈ ڈانسر اور مزاحیہ اداکار گووندا کو تین دن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ وہ اپنے ہی پستول کی صفائی کے دوران ایک اتفاقی گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ یہ واقعہ ان کے پاؤں میں گولی لگنے کا سبب بنا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی میں ان کا آپریشن کیا گیا اور گولی نکالی گئی۔
ڈاکٹروں نے پہلے دن ہی یہ واضح کیا تھا کہ گووندا کی حالت خطرے سے باہر ہے، لیکن پھر بھی انہیں تین دن تک ہسپتال میں رکھا گیا۔ بالآخر، چار اکتوبر کی دوپہر کو انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، جہاں ان کے ہزاروں مداح ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
ہسپتال سے باہر آ کر گووندا نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی نیک خواہشات پر اظہار تشکر کیا۔ ان کی بیٹی، جو اپنے والد کی حالت کے بارے میں فکر مند تھیں، مداحوں کی بڑی تعداد کو دیکھ کر جذباتی ہوگئیں اور رو پڑیں۔
اس کے علاوہ، گووندا کی اہلیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کے شوہر کی طبیعت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں