معروف اداکارہ کی گاڑی حادثے کا شکار

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے سے محفوظ رہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ودیا اپنی نئی فلم ’تمہاری سلو‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد باندرہ میں ایک میٹنگ کے لیے جا رہی تھیں جب ان کی گاڑی کا ایک اور گاڑی سے تصادم ہو گیا۔یہ حادثہ باندرہ کے قریب پیش آیا، جہاں دوسری گاڑی نے پیچھے سے ودیا کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔خوش قسمتی سے ودیا اس حادثے میں محفوظ رہیں اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close