گولی لگنے کے بعد گووندا کا پہلا آڈیو پیغام جاری

اپنے ہی لائسنس یافتہ ریوالور سے زخمی ہونے والے بالی وڈ کے معروف اداکار و سیاسی رہنما گووندا نے اپنے چاہنے والوں کے لیے آڈیو پیغام جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا نے پیغام میں اپنے مداحوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی طبیعت سے آگاہ کیا۔60 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے پرستاروں، والدین اور ان کے گورو کی دعاؤں نے انہیں بچا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گولی لگی تھی لیکن اب اسے نکال لیا گیا ہے، میں ڈاکٹروں اور آپ کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گووندا آج صبح تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے، وہ ایک شو کے لیے صبح 6 بجے کی فلائٹ سے کلکتہ کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔اداکار کے مینیجر ششی سنہا نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ہمارا کلکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔ششی سنہا کے مطابق لائسنس یافتہ ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا اور غلطی سے فائر ہوگیا، یہ خدا کی سے ہے کہ گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں ہے۔مینیجر نے مزید بتایا کہ اسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close