اپنے آپ سے شادی کی شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر نے خود کشی کیوں کر لی؟

اپنے آپ سے شادی کرنے والی 26 سالہ ترکش ٹک ٹاکر کبریٰ آیکت نے وزن میں مسلسل کمی سے پریشان ہو کر خود کشی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس کبریٰ آیکت نے اس وقت شہرت کی بلندیوں کو چھوا جب اس کی اپنے آپ سے شادی کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ٹک ٹاکر اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر وفات پا گئی، انتقال سے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں اپنی بالکونی صاف کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر نے مسلسل وزن میں کمی کے سبب خودکشی کی ہے۔

جائے وقوع سے برآمد ہونے والے ایک نوٹ میں ٹک ٹاکر نے لکھا ہے کہ میری تمام تر کوششوں کے باوجود مجھے نہیں لگتا کہ میرا وزن کبھی بڑھ پائے گا، ہر دوسرے دن میرا وزن کم ہو رہا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ مجھے کیا کرنا چاہیے کہ میرا وزن بڑھ جائے، مجھے فوری وزن بڑھانے کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹک ٹاکر کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ٹک ٹاکر کی نمازِ جنازہ و تدفین آبائی گاؤں میں ہو گی، جہاں کبریٰ آیکت کے والدین رہائش پزیر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close