پاکستانی گلوکار وارث بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کے مشہور فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے ان سے معافی مانگی تھی۔
گلوکار وارث بیگ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میوزک اور گانوں کے حوالے سے گفتگو کی۔وارث بیگ نے بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو کاپی کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بالی وڈ کی مشہور فلم ‘مرڈر’ میں میرے گانے کی نقل کی گئی لیکن بعد میں گانا نقل کرنے پر فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے پاکستان کے ایک بڑے چینل کے مارننگ شو میں مجھ سے معافی مانگی اور کہا کہ انہیں نہیں معلوم یہ وارث بیگ کا گانا ہے، انہیں کسی پاکستانی آرٹسٹ نے یہ گانا دیا تھا۔
گلوکار نے کہا کہ ’یوٹیوب اب ایسا کرتا ہے کہ اگر آپ نے کسی کی چیز کی نقل کی ہے تو وہ فوری اسٹرائیک بھیج دیتا ہے لیکن پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا، مہیش بھٹ نے معافی مانگ لی اور میرا دل بڑا ہوگیا۔وارث بیگ کا کہنا تھا کہ’عامر خان کی فلم ‘فنا’ میں ہٹ ہونے والا گانا ‘چندا چمکے چم چم’ بھی میرا گانا تھا جو کاپی ہوا لیکن عامر خان کو شاید اس بات کا علم نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں