لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر اداکارہ کی ضمانت خارج کی ہے۔اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی 2 ماہ کے لیے لی تھی۔مدعی کا کہنا ہے کہ 2 ماہ گزرنے کے بعد بھی اداکارہ نے 25 لاکھ روپے واپس نہیں کیے اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔
عدالت نے اداکارہ کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے شریک ملزم کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں