23 فٹ لمبی ساڑھی نے عالیہ بھٹ کے لیے کیا مسئلہ بنا دیا؟

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے رواں سال میٹ گالا میں شاندار انداز میں ڈیبیو دیا اور 23 فٹ لمبی منفرد ساڑھی پہنے اس تقریب کے دوران سب کی توجہ کا مرکز بنیں۔

عالیہ بھٹ نے کچھ عرصہ پہلے بھارت کے مشہور کامیڈی شو’دی گریٹ انڈین کپل شو 2‘ میں شرکت کی۔اُنہوں نے اس شو کے دوران اپنے میٹ گالا ڈیبیو کے بارے میں ہنستے ہوئے کہا کہ ایسے کپڑے پہننے کے بعد واش روم جانا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اتنی لمبی اور بھاری ساڑھی پہننے کی وجہ سے تقریب کے دوران 6 گھنٹے تک واش روم نہیں جا سکی تھی۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا میں جو منفرد ساڑھی پہن کر شرکت کی تھی اسے معروف بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی نے تیار کیا تھا۔اداکارہ کی 9 گز کی منفرد ساڑھی پر ہاتھوں سے خوبصورت پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی اور اس کا پلو 23 فٹ لمبا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منفرد اور دیدہ زیب ساڑھی کو تقریباً 163 کاریگروں نے 1965 گھنٹوں میں تیار کیا ہے۔یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں پیرس فیشن ویک میں بھی ڈیبیو دے دیا ہے اور وہاں بھی خوبصورت ملبوسات پہنے ریمپ پر اپنے حُسن و انداز سے چار چاند لگا دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں