معروف اداکار کی گاڑی حادثے کا شکار

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ سٹار ’مائی نیم از خان‘ کے اداکار پروین دباس سنگین کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے۔ اسوقت وہ ممبئی کے ایک ہسپتال میں آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے۔ جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔رپورٹس کے مطابق، ایک قریبی ذریعہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے ان کے تمام ضروری ٹیسٹ مکمل کرلیے ہیں۔ پروین دباس کی اہلیہ اور اداکارہ پریٹی جھنگیانی، ان کے ساتھ ہسپتال میں موجود ہیں۔پروین دباس نے کئی طرح کی انڈین موویز میں کام کیا ہے، جن میں ’مائی نیم از خان‘اور ’راگنی ایم ایم ایس‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ انہوں نے ویب سیریز ،’میڈ ان ہیون‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ ان کی کامیاب کامیڈی فلم’خوسلاکا گھوسلا’ میں شاندار پرفارمنس نے ان کی پہچان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اداکار پروین دباس کی شادی اداکارہ پریتی جھنگائی سے ہوئی ہے اوران کے دو بچے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close