دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں نمائش، راج ٹھاکرے نے دہمکی دے دی

بھارت میں ہندو انتہاپسند پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی بھارت میں ریلیز روکنے کیلئے دھمکیاں دینے لگے۔

پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 2022 میں ریلیز ہوئی تھی اور ریکارڈ بزنس کیا تھا، اب یہ فلم 2 اکتوبر کو بھارت میں نمائش کیلئے پیش کی جانی ہے۔اس فلم میں فواد خان اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔فلم کی بھارت میں نمائش کا اعلان ہوتے ہی ہندو انتہاپسند جماعتیں نمائش روکنے کیلئے سرگرم ہوگئیں اور تھیٹرز مالکان کو دھمکانا شروع کردیا۔ہندو انتہاپسند جماعت مہاراشٹرا نونریمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ریاست مہاراشٹرا کے تھیٹر مالکان کو دھمکی دی اور کہا کہ فلم کو کسی صورت ریاست میں ریلیز ہونے نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن پاکستان کے حوالے سے ایسا بالکل نہیں ہے، پاکستانی اداکاروں کی فلموں کو بھارت میں ریلیز کی اجازت کیوں؟ مہاراشٹرا تو کیا اس فلم کو کسی بھی ریاست میں ریلیز کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔خیال رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1979 کی کلاسک مولا جٹ کی ری میک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close