سلمان خان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا جوڑا گرفتار

بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور ہیرو سلمان خان کے والد رائٹر سلیم خان کو صبح کی چہل قدمی کے دوران دھمکیاں دینے والے جوڑے کو ممبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق سلیم خان کو دھمکیاں دینے والے جوڑے کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا، جس سے ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اس جوڑے کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم خان کو دھمکانے والے جوڑے کا مقصد محض تفریح ​​کرنا تھا۔پولیس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ اس جوڑے کی کوئی مجرمانہ تاریخ نہیں تھی اور ان کی جانب سے یہ دھمکی محض شرارت تھی۔یاد رہے کہ 2 روز قبل سلمان کے ساتھ مارننگ واک کے دوران رائٹر سلیم خان کو ایک جوڑے نے دھمکایا تھا۔

ممبئی کے کارٹر روڈ پر موٹر سائیکل سوار ایک مرد اور ایک عورت نے سلیم خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’لارنس بشنوئی کو بلاؤں کیا‘؟بعد ازاں گزشتہ روز سلیم خان کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے کے بعد گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لے کر سلیم خان کو دھمکانے والے اس جوڑے کا سراغ لگاتے ہوئے انہیں وسطی ممبئی کے آر اے قدوائی نگر سے گرفتار کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close