سعدیہ امام کا خواتین کو اہم مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے کیریئر بنانے میں کامیاب خواتین کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

سعدیہ امام نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شادی کے بعد کامیاب کیریئر کی حامل خواتین کی زندگی میں آنے والے چیلنجز کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے کہا کہ ایسی خواتین جن کا اپنا کامیاب کیریئر ہو تو ان کو شادی کے بعد ایک بہت غلط مشورہ ملتا ہے کہ وہ خود مختار ہیں اس لیے اُنہیں کوئی سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے حالات کے مطابق سمجھوتہ کرنا ضروری ہوتا ہے ورنہ شادی کامیاب نہیں ہو سکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھے شادی کے وقت یہ نصیحت کر کے رخصت کیا تھا کہ بیٹا تم اپنے سسرال میں سعدیہ بن کر جانا سعدیہ امام بن کر نہیں، ان کے کہنے کا مطلب تھا کہ کسی بھی معاملے کو اپنی کامیابی کی وجہ سے انا کا مسئلہ نہیں بنانا۔سعدیہ امام نے مزید کہا کہ آپ کو تھوڑا بیک فٹ پر آنا ہو گا، اپنے شوہر کو سمجھنا ہو گا، شادی کو کامیاب بنانے کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close