سلمان خان کا خاندان، جان سے مار دیئے جانے کی دہمکیاں

بالی ووڈ اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی کے والد، معروف رائٹر سلیم خان کو حال ہی میں نئی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی تازہ دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔گزشتہ روز ممبئی کے کارٹر روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد اور ایک عورت نے سلیم خان کو دھمکی دی ہے۔سلیم خان کو دھمکی دیتے ہوئے ملزم نے یہ بھی کہا کہ ’لارنس بشنوئی کو بلاؤں کیا‘؟

باندرہ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق سلیم خان کے ساتھ حال ہی میں پیش آنے والا یہ واقعہ سلمان خان کے باندرہ کے گھر پر مبینہ طور پر گینگسٹر کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے کئی مہینوں بعد سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close