بالی وڈ کی تاریخ میں سب سے کمائی کرنے والی فلم، نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

ہارر-کامیڈی فلم استری 2 ہندی سنیما میں تاریخ کی نمبر 1 فلم بن گئی۔ کمائی کے لحاظ سے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم جوان کو بھی پچھاڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق استری 2 اس وقت ہندی ورژن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس نے ایٹلی کی فلم جوان، جس میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا، کو پیچھے چھوڑا جس کے ہندی ورژن کی کمائی ایک اندازے کے مطابق 584 کروڑ رہی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب ہندی ورژن میں فلم استری 2 اس بلاک بسٹر فلم سے آگے نکل گئی۔ ایک اندازے کے مطابق اسکی کمائی 586 کروڑ روپے ہے۔

استری 2 کی پروڈکشن کمپنیوں میں سے ایک مدوک فلمز نے تصدیق کی ہے کہ یہ فلم ہندوستان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔دوسری جانب باکس آفس تجزیہ کار ترن آدرش کا ماننا ہے کہ فلم استری 2 نے ہندوستانی باکس آفس پر 586 کروڑ روپے کمائے۔ اس نے جوان (ہندی ورژن) کے لائف ٹائم بزنس کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب اسکا اگلا ہدف 600 کروڑ کلب ہے۔ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم استری 2 میں ورون دھون اور اکشے کمار بھی کیمیو رولز میں نظر آئے۔

یہ 2018 کی فلم استری کا سیکوئل ہے جس میں شردھا کپور اور راجکمار راؤ مرکزی کرداروں میں نظر آئے جبکہ دیگر فنکاروں میں پنکج تریپاٹھی، ابھیشیک بنرجی اور اپارشکتی کھرانہ شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close