عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کر لیا، نیا نام کیا ہے؟

نامور اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں یہ اشارہ دیا کہ انہوں نے رنبیر کپور سے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کر لیا ہے۔

عالیہ نے حال ہی میں “دی گریٹ انڈین کپل شو” میں شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے آپ کو “عالیہ بھٹ کپور” کہہ کر مداحوں کو حیران کردیا۔نیٹ فلکس نے انسٹاگرام پر شو کا ایک پرومو شیئر کیا جس میں رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور بھی شامل ہیں۔ پرومو میں عالیہ اپنی آنے والی فلم جگرا کی تشہیر کرتی دکھائی دیں گی۔شو کے دوران سنیل گروور، جو اپنے کردار ڈفلی کے روپ میں تھے، نے عالیہ کو “عالیہ بھٹ” کہہ کر مخاطب کیا تو اداکارہ نے فوراً انہیں درست کرتے ہوئے کہا “یہ عالیہ بھٹ کپور ہے۔”

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے نے اپریل 2022 میں رنبیر کپور سے شادی کی تھی اور اسی سال کے آخر میں انکے ہاں بیٹی راہا کپور کی پیدائش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close