پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار انتقال کر گئے

لاہور (پی این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔

اہل خانہ نے ہدایتکار الطاف حسین کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عرصے سےعلیل تھے ، ان کی عمر 70 سال تھی۔واضح رہے کہ الطاف حسین نے 80 سے زائد فلمیں بنائیں، انہیں شہرت فلم ’صاحب جی ‘ سے ملی۔الطاف حسین کی دیگر مشہور فلموں میں میں ڈھی رانی،اک پاگل سی لڑکی اور مرد جینے نہیں دیتے شامل تھیں۔

ہدایتکارالطاف حسین کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز کی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں