معروف اداکار چل بسے

اسلام آباد (پی این آئی)اسٹار وارز کے ڈارتھ ویڈر اور لائن کنگ کے مفاسا کو آواز دینے والے معروف اداکار جیمز ارل جونز گزشتہ روز 93 سال کی عمر میں چل بسے۔

جیمز ارل جونز نے اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ ساتھ بے شمار ہالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جن میں روٹس، کمنگ ٹو امریکا، دا ہنٹ فار ریڈ آکٹوبر جیسی فلمیں شامل ہیں، تاہم انہیں اسٹیج سے خصوصی دلچسپی رہے۔جیمز ارل جونز کی اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں ایک آسکر ، ایک گریمی، 3 ایمی اور 3 ٹونی ایوارڈز سے نوازا گیا۔جیمز ارل جونز نے کئی ٹی وی اشتہاروں کے لیے بھی صداکاری کی اور کئی برسوں تک معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ان کی آواز میں ریکارڈ شدہ اپنی ٹیگ لائن کا بھی استعمال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close