شوٹنگ کے دوران سلمان خان کی دو پسلیاں ٹوٹنے کی تصدیق

بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان تصدیق کی ہےکہ ان کی شوٹنگ کے دوران دو پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’سکندر‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس دوران وہ پسلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔دوسری جانب بگ باس 18 کے حوالے سے افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ سلمان خان اب کی بار بگ باس کی میزبانی نہیں کریں گے تاہم اب ان افواہوں نے دم توڑ دیا ہے کیوں کہ سلمان نے بگ باس کے نئے سیزن کی میزبانی کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 روز قبل سلمان خان ٹوٹی پسلیوں کے ساتھ ‘بگ باس 18′ کے پرومو ویڈیو کی شوٹنگ کیلئے بگ باس سیٹ پر پہنچ گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں سلمان خان کو بلیک تھری پیس میں گاڑی سے اتر کر بگ باس سیٹ پر جاتے دیکھا جاسکتا ہے جس دوران فوٹوگرافرز سے درخواست کی کہ میری دو پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں خیال کرو! بعد ازاں شوٹنگ کے دوران بھی سلمان خان کو درد میں مبتلا دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان پسلی کی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں جس کے بعد اداکار نے ممبئی میں سکندر کی شوٹنگ بھی دوبارہ شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close