ہمایوں سعید اور ماہرہ سے متعلق متازع بیان، وسیم عباس نے فردوس جمال کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کے معروف اداکار وسیم عباس نے ماہرہ خان کو خوبصورت اور ہمایوں سعید کو بہترین اداکار قرار دے دیا۔

گزشتہ ماہ سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہرہ خان کی بڑھتی عمر اور اداکار ہمایوں سعید کے اداکاری میں ڈاکا ڈالنے کے حوالے سےگفتگو کی تھی جو سوشل میڈیا کی زینت بنی۔حال ہی میں وسیم عباس نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے فردوس جمال کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید پر کیے تبصرے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

سینئر اداکار نے فرودس جمال سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس بارے میں کیا بول سکتے ہیں؟ میرا خیال ہے ہمیں کوئی حق نہیں کہ ہم کسی کی عمر کے بارے میں بات کریں، یہ سب عوام پر منحصر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے عمر اہمیت نہیں رکھتی، ماہرہ اچھی دکھتی ہیں اور وہ خوبصورت ہیں، ماہرہ کو آخری بار ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ فلم میں دیکھا گیا جس میں وہ حسین لگ رہی تھیں اور ہمیں اس بات کو قبول کرنا چاہیے۔

اداکار نے فردوس جمال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک سینئر ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے دیگر اداکاروں کے بارے میں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے، آپ اداکاری پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن عمر پر نہیں۔ہمایوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ ایک کمرشل سپر اسٹار ہے جو عوام کی توجہ حاصل کرنا جانتا ہے، ہمایوں کی بہت بڑی فیز فالوونگ ہے۔وسیم عباس نے فردوس جمال کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہاں، ہمایوں سعید امریکی اداکار مارلن برانڈو ہیں، میرے خیال میں یہ تنقید غیر ضروری ہے اور نہیں کرنی چاہیے، ہم نے فرودس جمال کے سابقہ ​​بیانات کی بھی مذمت کی، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی عمر 54 یا 55 کے لگ بھگ ہے اور وہ اب بھی کام کر رہے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close