مشہور و معروف گلوکار کے گھر پر حملہ

اوٹاوا(پی این آئی) بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار و ریپر امرت پال سنگھ ڈھلون کے کینیڈا کے شہر وینکوور میں واقع گھر کے باہر فائرنگ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیل میں بند لارنس بشونی اور گینگسٹر روہت گودھرا نے 31 سالہ پنجابی گلوکار پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق وینکوور کے وکٹوریہ آئی لینڈ کے علاقے میں واقع اے پی ڈھلون کے گھر کے قریب فائرنگ کی آواز سنی گئی۔سوشل میڈیا پر زیر گردش پیغامات میں بشونی گودھرا گینگ نے وکٹوریہ آئی لینڈ اور ٹورنٹو کے ووڈ برج کے علاقے میں فائرنگ کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔تاہم مذکورہ سوشل میڈیا (ایچ ٹی ڈاٹ کام) نے ان اطلاعات کی صداقت کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close