مشی خان کس بات پر زار و قطار رو پڑی؟

پاکستانی معروف سابقہ اداکارہ و میزبان مشی خان نے دل برداشتہ، مایوس انداز میں روتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ اپنی اس ویڈیو میں صوبۂ بلوچستان کی خراب صورتِ حال پر رو رہی ہیں اور بلوچستان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔مشی خان کا کہنا ہے کہ میرا بچپن بلوچستان میں گزرا ہے، میری ابتدائی تعلیم بلوچستان کی ہے، میں وہاں طویل مدت تک رہائش پزیر رہی ہوں اور جو آج میں بلوچستان میں سیکیورٹی کی خراب صورتِ حال دیکھ رہی ہوں اس سے مجھے بہت تکلیف ہو رہی ہے۔


اداکارہ نے روتے ہوئے کہا کہ بلوچستان والوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے، جہاں سے گیس نکلتی ہے وہیں کے لوگوں کو گیس نہیں مل رہی، باقی صوبے اور شہر ترقی کر رہے ہیں اور بلوچستان کے عوام کے پاس وہ سب سہولتیں نہیں جو باقی صوبوں اور شہروں کے پاس ہیں۔مشی خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہاں کے لوگ بہت پیارے ہیں، میری بچپن کی یادیں اُن کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں، میں اُن یادوں کو کبھی بھی نہیں بھولوں گی، آج کل اُن لوگوں کے ساتھ جو رہا ہے اس پر مجھے بہت دکھ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close