بالی وڈ اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے انکشاف کیا ہے کہ شبانہ اعظمی سے شادی پر وہ اپنے والد جاوید اختر سے سخت ناراض تھے۔
1970 کی دہائی کے ہندی سنیما کے مشہور اسکرین رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر کی فنی اور ذاتی زندگیوں پر مبنی پرائم ویڈیو کی ڈاکیومینٹری ’اینگری ینگ مین‘ کی ایک قسط میں اظہار خیال کرتے ہوئے فرحان اختر کا کہنا تھا اس وقت وہ اپنے والد سے بہت ناراض تھے اور انہیں لگا کہ والد نے دھوکا دیا ہے۔اداکار نے بتایا کہ والد کے ساتھ نارمل ہونے میں انہیں وقت لگا، اور اس عمل میں شبانہ اعظمی نے اہم کردار ادا کیا۔
ڈاکیومینٹری کے آخری حصے میں جاوید اختر نے اپنی پہلی بیوی کے بارے میں اپنی غلطیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہنی واحد فرد ہیں جن کے بارے میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہے۔جاوید اختر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اس غلطی کی 67 فیصد ذمہ داری ان کے اپنے کندھوں پر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں