سابق بھارتی کرکٹر کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)بالی وڈ میں سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یووراج سنگھ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا اعلان معروف میوزک کمپنی اور پروڈکشن ہاؤس ‘ٹی سیریز’ کی جانب سے کیا گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے اس فلم کا نام ممکنہ طور پر ‘Six Sixes’ ہوگا جس میں 2011 ورلڈ کپ کے ہیرو سے لے کر کینسر سروائیور تک یووراج کی زندگی کے شاندار سفر پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ٹی سیریز کی جانب سے ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ لیجنڈ یووراج کے کرکٹ کی پچ سے لاکھوں لوگوں کے دل تک کے سفر کو دوبارہ زندہ کریں گے، اس کرکٹر کی ہمت کی شانداری کہانی جلد ہی بڑی اسکرین پر آئے گی۔

فلم کی کاسٹ کے حوالے سے ابھی تک کوئی واضح اطلاعات سامنے نہیں آئیں لیکن اس حوالے سے جلد فیصلے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ یووراج نے 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے جبکہ 2011 میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے باوجود انہوں نے کرکٹ ورلڈکپ کھیلا اور بھارت کو ورلڈکپ جتوایا۔یووراج ورلڈکپ 2011 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close