شاہ رخ خان نیند کب کرتے ہیں؟ کھانا کتنا کھاتے ہیں؟

بالی وڈ کنگ بھی عام لوگوں کی طرح غیر متوازن زندگی گزارہے ہیں جس کا اعتراف اداکار نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ نے اپنی طرز زندگی سے متعلق انکشافات کیے۔دوران انٹرویو شاہ رخ نے بتایا کہ ’میں صبح 5 بجے سوتا ہوں، جب امریکی اداکار مارک واہلبرگ جاگتے ہیں وہ وقت میرا سونے کا ہوتا ہے‘ ۔بالی وڈ کنگ نے بتایا کہ’ اگر اس دوران میری کوئی شوٹنگ ہو تو میں 9 یا 10 بجے تک اٹھ جاتا ہوں اور پھر رات2 بجے کے قریب گھر پہنچتا ہوں، اس کے بعد نہا کر ورک آؤٹ کرتا ہوں‘۔

اداکار نے مزید بتایا کہ’ میں صرف ایک وقت کا کھانا کھاتا ہوں اور روزانہ صرف آدھا گھنٹہ ورزش کرتاہوں‘ ۔بالی وڈ کیرئیر میں 4 سال کے وقفے سے متعلق شاہ رخ خان کا کہنا تھاکہ ’ 55 سال کی عمر میں، میں نے ایک وقفہ لیا، عالمی وبا کورونا کے دوران ہمارے پاس کرنے کے لیےکچھ بھی نہیں تھا اور میں سب سے کہہ رہا تھا، اٹالین کھانے بنانا سیکھو اور ایکسرسائز کرو ، اس دوران نے اپنی جسامت پر کام کیا‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close