ہارٹ اٹیک نہیں تھا، آئمہ بیگ کو کیا ہوا تھا؟

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے واضح کیا ہے کہ انہیں دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ صحت پر عدم توجہ کے باعث بلڈ پریشر ہائی ہوگیا تھا۔

کچھ روز قبل آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ مسلسل سفر، فلائٹس اورشوز کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوئی جس کے باعث منی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔تصویر میں آئمہ کو اسپتال کے بیڈ پر لیٹے بھی دیکھا گیا تھا جس کے بعد گلوکارہ کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اب آئمہ نے ایک طویل پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو واضح کیا ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک نہیں بلکہ ہائی بلڈپریشر تھا جس کی وجہ صحت کے ساتھ کی گئی لاپرواہی تھی۔

اداکارہ نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کی تشویش اور دعاؤں پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کسی شخص کی ذہنی صحت ہو یا جسمانی، سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ صحت کے معاملے پر لاپرواہی برتتے ہوئے نیند کے بغیر اور کچھ کھائے پیے بغیر کئی ہفتوں سے سفر کررہی تھیں۔اداکارہ کے مطابق انہیں’ہارٹ اٹیک‘ نہیں ہوا تھا لیکن ان کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک 88 سے 200 تک بڑھ گیا تھا جس کی وجہ بہت زیادہ تھکن، نیند کی کمی، خوراک اور پانی کی کمی تھی، اسی وجہ سے انہیں ایمرجنسی صورتحال کا سامنا رہا۔بیماری کے دوران مداحوں سے ملنے والی محبت پر آئمہ بیگ نے لکھا ’اتنی محبت اور فکر بھرے پیغامات اور تشویش کا اظہار کرنے پر یہ کہوں تو جھوٹ نہیں ہوگا کہ جب آپ کے پاس آپ کی پرواہ کرنے والے لوگ موجود ہوں تو کس کو دوائیوں کی ضرورت پڑے گی‘۔ گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ اب الحمدللہ وہ مکمل طور پر صحتیاب اور صحت مند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close