گلوکارہ آئمہ بیگ کو منی ہارٹ اٹیک آگیا،ہسپتال منتقل ، مداح پریشان

لاہور(پی این آئی) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا ہے کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔گلوکارہ نے لکھا کہ مسلسل سفر، فلائٹس ،شوز کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوئی جس کے باعث منی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔آئمہ بیگ نے ساتھ ہی اپنی کئی تصاویر بھی پوسٹ کیں ، جس میں سے ایک میں انہیں ہسپتال میں لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا تھا کہ ’بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی‘ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑ کر جانے سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔

آئمہ بیگ نے اپنی اسٹوریز میں لکھا تھا کہ اللہ عمرہ قبول کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی۔انہوں نے لکھا کہ وہ معمول کے طور پر ایک، دو ہفتوں اور چند مہینوں کیلئے نہیں بلکہ ایک لمبے عرصے کیلئے ملک سے باہر جارہی ہیں، ملک چھوڑنے پر خوش نہیں لیکن یقین ہے کہ اللہ سب کچھ ٹھیک کردے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close