اداکارہ نمرہ خان کے مبینہ اغواکی کوشش، پولیس نے بڑی یقین دہانی کروا دی

کراچی(پی این آئی) اداکارہ نمرہ خان کے مبینہ اغوا کے معاملے میں پولیس نے اداکارہ کو ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروادی۔

نمرہ خان نے ایس ڈی پی او ساحل پولیس منیشا روپیتا کی ملاقات ہوئی ہے۔ اداکارہ نمرہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، میں پولیس افسر سے مل کر بہت مطمئن ہوں، پولیس نے بہت تعاون کیا۔ نمرہ خان کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق مقدمہ درج نہیں کروانا چاہتی، مجھے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات میں مزید پیشرفت کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرلی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار شخص خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے، اداکارہ نمرہ واقعے کے فوری بعد وہاں سے بھاگ گئی تھیں، خاتون کو جاتا دیکھ کر ایک گاڑی میں سوار شہری بھی رکتا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار شخص موقع سے فرار ہوگیا تھا، خاتون سے کوئی چیز نہیں چھینی گئی۔ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کہا تھا کہ انہوں نے ایک روز قبل ہونے والے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔ نمرہ خان نے اس بات کا انکشاف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو میں کیا جس میں انہوں نے اپنے اغوا کی کوشش کی دل دہلا دینے والی تفصیل صارفین کو بتائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close