کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی بڑی پاکستانی گلوکارہ انتقال کر گئیں

2009 میں کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے میوزک بینڈ ’زیب اینڈ ہانیہ‘ سے وابستہ معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ زیبنسا المعروف زیب بنگاش نے مختلف انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی کزن ہانیہ اسلم کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔گلوکارہ کا انتقال گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔ ہانیہ اسلم اور ان کی کزن زیب بنگانس نے مل کر میوزک بینڈ ’زیب اینڈ ہانیہ‘ کی بنیاد 2007 میں رکھی تھی، انہوں نے 2008 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 2 میں اپنے گانے’پیمانہ‘ سے شہرت حاصل کی۔

تاہم ہانیہ 2014 میں موسیقی کوچھوڑ کر تعلیم مکمل کرنے کے لیے کینیڈا منتقل ہوگئیں تھی۔ بعدازاں انہوں نے 2016 میں کینیڈا سے ہی اپنے سولو کیرئیر کا آغاز کیا پھر پاکستان واپس آنے کے بعد انہوں نے مختلف فلموں میں بطور کمپوزر اپنی خدمات انجام دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں