ممبئی (پی این آئی) بالی وڈ سٹار ہیروئن ایشوریا رائے بچن اور بچن خاندان کے سپوت ابھیشیک بچن کچھ مہینوں سے اپنی طلاق کی افواہوں کی بدولت سرخیوں میں ہیں
اور تازہ ترین افواہ گردش میں ہے کہ ان کی طلاق کی وجہ ایک ڈاکٹر ہیں جن کی ایشوریا رائے کے ساتھ قریبی دوستی ہے اور مختلف مواقع پر دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔۔۔۔ تازہ ترین اطلاعات سے بالی وڈ انڈسٹری میں تہلکہ مچ گیا ہے ۔۔۔ سوشل میڈیا پر زیر بحث ڈی این اے انڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن دونوں نے اپنی علیحدگی کی خبروں کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید، تاہم مداحوں کو اندازہ ہو رہا ہے کہ بالی ووڈ جوڑے کے درمیان کیا غلط ہوا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین افواہوں کے مطابق ایشوریا رائے اور ابھیشیک کی طلاق میں اب ایک ڈاکٹر کا نام سامنے آیا ہے۔ ان کا نام زیرک مارکر ہے اور ان کی ایشوریا رائے سے طویل عرصے سے دوستی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ اگر زرک مارکر کا نام ایشوریا رائے بچن کے ساتھ نہ جوڑا جاتا تو ان کی ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں کبھی نہ پھیلتیں۔…
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں