لندن ائر پورٹ پر بڑی گرفتاری

معروف برطانوی ماڈل کیٹی پرائس کو برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 46 سالہ کیٹی پرائس کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ہیتھرو ایئر پورٹ پر پولیس نے گرفتار کیا۔عدالت نے دیوالیہ ہونے اور رقم ادا نہ کرنے کے ایک کیس کی سماعت میں پیش نہ ہونے پر کیٹی پرائس کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد برطانیہ واپس پہنچنے پر انہیں ایئر پورٹ پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ادکارہ کو حراست میں لیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ضمانت پر چھوڑ دیا گیا، وہ آج رائل کورٹ آف جسٹس میں جج کے سامنے پیش ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close