برطانوی ویزا منسوخ ہونے پر معروف بالی ووڈ اداکار نے بالآخر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(پی این آئی)بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا حال ہی میں برطانیہ کا ویزا مسترد کردیا گیا تھا۔

ویزے کی منسوخی کے بعد پہلی بار انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسے برطانوئٓی حکومت کا غلط قدم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے پہلے میرا ویزہ جاری کردیا ۔ پھر تمام ادائیگیوں اور کاغذات جمع کروانے کے بعد وہ میراویزہ منسوخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے سوال کیا کہ اگر ویزہ منسوخ کرنا تھا تو پہلے مجھے کیوں ویزہ دیا۔ انہیں اپنے قوانین کو سمجھنے میں ایک مہینہ لگا۔

سنجے دت نے برطانیہ کے خراب حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہا کہ ویسے بھی ان کا برطانیہ جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہاں بہت سارے فسادات ہو رہے ہیں۔ یہاں تک کہ بھارتی حکومت نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے کہ آپ کو برطانیہ کا دورہ نہیں کرنا چاہئے۔ (لہٰذا) میں کسی چیز سے محروم نہیں ہوں۔ لیکن ہاں، انہوں نے غلط کیا ہے. انہیں اس کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ میں قانون کا احترام کرنا جانتا ہوں ۔ چاہے وہ کسی بھی ملک کا ہو۔ میں قانون کی پاسداری کرنے والا شخص ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close