جنوبی بھارت کے اداکار نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (پی این آئی) جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار پربھاس کی فلم کالکی 2898 اے ڈی نے شاہ رخ خان کی فلم جوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کالکی 2898 اے ڈی بھارت کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے، کمائی کے اعتبار سے پربھاس کی اس فلم نے شاہ رخ خان کی جوان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس وقت کالکی 2898 اے ڈی نے 867 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔شاہ رخ خان کی فلم جوان نے بھارت میں مجموعی طور پر 761 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم پربھاس کی ہی باہوبلی 2 تھی جس نے مجموعی طور پر ایک ہزار 417 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔اس فہرست میں کے جی ایف چیپٹر ٹو 1001 کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ایک اور جنوبی بھارتی فلم آر آر آر 916 کروڑ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔علم میں رہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم عامر خان کی دنگل (2016) ہے جس نے مجموعی طور پر 2023 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close