معروف بالی وڈ اداکار پر حملہ

ویب ڈیسک (پی این آئی)فینٹم اور مشن مجنو جیسی مشہور بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اشوتھ بھٹ پر ترکیے کے شہر استنبول میں نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اشوتھ بھٹ نے حال ہی میں استنبول میں پیش آئے واقعہ کے بارے میں لب کشائی کی۔ اداکار نے بتایا کہ وہ گزشتہ دنوں چھٹیاں گزارنے استنبول گئے، ان کے دوستوں نے انہیں پہلے ہی وہاں جیب کتروں سے خبردار کر دیا تھا۔ اشوتھ بھٹ نے کہا کہ میں استنبول میں پیدل سڑک پر چل رہا تھا کہ اچانک نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے ان پر حملہ کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک آدمی میرے قریب آیا اور اس کے ہاتھ میں ایک زنجیر تھی، اس سے پہلے کہ میں پوری طرح سمجھ پاتا کہ کیا ہو رہا ہے، اس نے مجھے اس سے پیٹھ پر مارا اور پھر میرا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔اداکار نے مزید بتایا کہ میں نے جوابی کارروائی کی کوشش کی اور اس دوران ایک کیب ڈرائیور بھی مجھے بچانے کے لیے آیا، جس کے بعد وہ نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے فوراً مقامی پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

واضح رہے کہ اشوتھ بھٹ ایک سینیئر اداکار اور مصنف ہیں جو کئی ہٹ فلموں کا حصہ رہے ہیں جن میں عالیہ بھٹ کی راضی، سدھارتھ ملہوترا کی مشن مجنو، سیتا رام، فینٹم، حیدر، اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close