معروف ادا کار کے گھر پر ڈکیتی کی واردات، ڈاکو کروڑوں کا سامان لوٹ کر فرار

لاس اینجلس(پی این آئی) امریکہ کے سپر سٹار اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کے گھر پر ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر دھاوا بول دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ دن کو پیش آیا اور اس وقت فنکار جوڑی گھر پر نہیں تھی، چوری شدہ سامان کے متعلق پولیس تفتیش کررہی ہے۔ چوروں نے پیسیفک پالسڈیز میں ٹام کی 26 ملین ڈالر مالیت کی حویلی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اداکار کے گھر پر حملہ اس گروپ نے کیا ہے جو لاس اینجلس میں ایسی بہت سی حویلیوں کو نشانہ بناچکا ہے۔ٹام کے گھر کے ڈکیتی کی خبر ماڈرن فیملی سٹار سارہ ہائیلینڈ کی ایل اے میں پراپرٹی لوٹنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close