لاہور(پی این آئی)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے پاکستان میں بننے والے ڈرامے “برزخ” کی فحش کہانی اور غیر اخلاقی مناظر پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے-
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ “برزخ”پاکستان میں بننے والی ڈرامہ ویب سیریز جسے بھارتی چینل کے لیے بنایا گیا ہے لیکن پروڈکشن سے لے کے لوکیشن ،اداکاروں اور کاسٹ تک سب کچھ پاکستانی ہے۔ یہ ڈرامہ فحاشی اور بے حیائی کا منبع ہے-اس ڈرامے میں LGBT کے اسی موضوع کو تقویت دی گئی ہے جسے پاکستان میں پہلے قانونی شکل دینے کی کوشش کی گئی لیکن عوام کی شدید مذمت کے بعد اب دیگر ذرائع سے پروموٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے-ہم جنس پرستی ،جادو ٹونے،چھوٹے بچوں کے کردار کو جنسی مناظر سے آلودہ کرنا اور کھلے عام بے حیائی کے مناظر ہر درد مند دل پاکستانی کے لئے تکلیف دہ ہیں ۔
انہوں نے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے فحش ڈرامے نوجوان نسل کی تربیت کےلیے زہر قاتل ہیں،لہٰذا مذکورہ ڈرامے کی نشریات پر فوری پابندی لگائی جائے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں