کترینہ کیف کے ساتھ موازنہ، بالی وڈ اداکارہ مشکل میں گرفتار

بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے انکشاف کیا ہےکہ فلم انڈسٹری میں کترینہ کیف سے ملانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ زرین خان نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو میں بتایا کہ فلم ویر کے بعد میری زندگی بہت بری ہوگئی تھی اور اس فلم کی وجہ سے مجھے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، یہ ایک بڑی فلم تھی، یہ اب بھی میرے لیے زندگی بدلنے والا لمحہ ہے، شروع میں مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی کہ میرا موازنہ کترینہ کیف سے کیا جا رہا ہے وہ بہت خوبصورت ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ انڈسٹری میں میرے لیے چیزیں بالکل برعکس ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا وزن بہت زیادہ تھا اور کترینہ کیف سے موازنہ بہت بڑا تھا لیکن اس کا برا اثر ہوا، میں انڈسٹری میں کھویا ہوا بچہ تھا، انڈسٹری میں زیادہ تر لوگوں کو نہیں جانتی تھی اور میں صرف پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کے نام جانتی تھی لیکن ان کو چہروں سے نہیں جانتی تھی، اس وجہ سے وہ محسوس کرنے لگے کہ میں مغرور ہوں کیونکہ سلمان خان نے مجھے لانچ کیا۔زرین نے مزید بتایا کہ مجھے اس قدر تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ ایک وقت ایسا آیا میں اپنے گھر سے نکلنے سے بھی ڈرتی تھی کیونکہ لوگ میرے کپڑوں پر تبصرہ کرتے تھے، میرے وزن پر بولا گیا جس کی وجہ سے میں گھر پر رہنا چاہتی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close